کراچی: انتظار، مقصود، نقیب کے بعد   موسیٰ کا ماورائے عدالت قتل

کراچی: انتظار، مقصود، نقیب کے بعد   موسیٰ کا ماورائے عدالت قتل


 کراچی(24نیوز) ایک اور ماورائے عدالت قتل کیس سامنے آگیا۔ موسیٰ نامی شخص کی لاش ناردرن بائی پاس سے ملی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انتظار، مقصود، نقیب اللہ قتل کیس کے بعد ایک اور ماورائے عدالت قتل کیس سامنے آگیا۔ سپرہائی وے پرانے ٹول پلازہ کے قریب کے رہائشی  دو بھائی  موسیٰ اور عیسیٰ کو تین روز قبل اہلِ خانہ کے مطابق پولیس اٹھا کر لے گئے تھی۔

یہ بھی پڑھئے: زینب قتل کیس، ملزم عمران نے بچیوں کو قتل کرنے کا طریقہ عدالت کو بتا دیا

 ناررن بائی پاس سے ایک بھائی موسیٰ کی لاش برآمد ہوئی جبکہ عیسی تا حال لاپتہ ہے۔ موسیٰ کے گھر والوں نے میت کے ساتھ ماورائے عدالت قتل پر احتجاج بھی کیا۔ اہلِ خانہ نے موقف اپنایا ہے کہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ جبکہ لاپتہ عیسیٰ کو بازیاب کرایا جائے۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ پولیس واقعے سے لا علمی ظاہر کررہی ہے۔