اسلام آباد: چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی تقریب

اسلام آباد: چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی تقریب


 اسلام آباد(24نیوز)خواتین میں بڑھتے ہوئے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں آگاہی تقریب ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چھاتی کا کینسر خواتین میں تیزی سے بڑھ رہاہے۔ پاکستان میں تقریباً ہر نو میں سے ایک خاتون چھاتی کے کینسر کی زد میں ہے۔ ملک میں اس وقت ایک کروڑ 20لاکھ خواتین پر کینسرکے خطرات منڈلارہے ہیں۔

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں عزیز بولانی کی کاوشوں سے آگاہی پروگرام ہوا۔ ماہرڈاکٹرز کا کہنا تھاکہ چھاتی کا کینسر قابل علاج مرض ہے۔ بروقت آگاہی سے اس مرض سے بچا جا سکتاہے۔

ایک انداز ے کے مطابق سالانہ 40ہزار اموات صرف چھاتی کے سرطان سے ہورہی ہیں۔ حکومت اور نجی اداروں کی جانب سے اس مرض کا مفت علاج شرو ع کیا گیا ہے۔