جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی پھل و سبزی منڈی میں تجاوزات کی بھرمار

جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی پھل و سبزی منڈی میں تجاوزات کی بھرمار


ملتان(24نیوز) فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ ملتان میں قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کاروائی شروع کر دی۔ اسسٹنٹ کمشنرزسٹی اور ہیڈ کوارٹر کی زیر نگرانی ٹیم کاروائی کر تے ہوئے درجن بھر پختہ تعمیرات مسمار کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ میں دکانداروں نے کر دی تجاوزات کی بھرمار۔ ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ مارکیٹ میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات ختم کرنے کیلئے آپریشن شروع ہوگیا۔

آپریشن شروع ہونے پر مارکیٹ کے دکاندار تلملا اٹھے۔ احتجاج شروع کر دیا مشتعل ہجوم نے عملے پر پتھرائو بھی کیا وہاں موجود پولیس بھی ایکشن میں آگئی۔ دو چار ڈنڈے برسائے جو ہاتھ آیا اسے اٹھا کر گاڑی میں ڈال لیا۔

انتظامیہ کے سامنے بے بسی پر مارکیٹ کمیٹی نے مذاکرات کی راہ نکال لی جس میں دکانداروں نے تجاوزارت ازخود ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ انتظامیہ نے 19 فروری تک کا الٹی میٹم دے دیا ورنہ دوبارہ آپریشن کی وارننگ بھی دے دی۔

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نعیم اصغر نے کہا کہ دکاندار ضلعی انتظامیہ سے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔