پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل


کراچی(24نیوز)مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی چاروں صوبوں کی زنجیرپیپلزپارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ پارٹی کے شریک چیر مین سرگرم، اہم شخصیات کی پی پی پی میں شمولیت۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ(ن)،  پی ٹی آئی، پختونخواہ عوامی ملی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

 مسلم لیگ(ن) کے عہدیدار سحر گل، نذیر احمدکاکڑ، رضا محمد خلجی، سردار عالم خان، عدنان خان سہرانی، ناظم خان، شبیر احمد عوامی نیشنل پارٹی کے موسیٰ جان خلجی پختونخواعوامی ملی پارٹی کے اختر خان عبدالمالک خلجی، فیصل شہزاد گوندل اور پی ٹی آئی کے ترجمان بلال اختر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

ن لیگ کوہاٹ ڈویژن کے صدر فرہاد حسین خٹک اور اے این پی کی رہنما ساجدہ خٹک، پیر آف ذاکر آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ سجادہ نشین سید خرم عباس گیلانی نے بھی ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شمالی وزیرستان کے عمائدین ملک غلام خان وزیر، ملک مہمند اشیر، زائت اللہ خان، اصل میر، ملک ایاز خان خان، اشرف خان،  سمیع مہمند وزیر، میر بات خان، نور خان، اشرف خان، فضل خان، مسعود خان، سخی سرور خان، سرحد اللہ خان، قیوم خان، گلزار خان،  ولی خان، اور سعید نور شامل ہیں۔

 بلوچستان کی سیاسی اور سماجی شخصیت میر حسن خان جاموٹ بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔