حقیقی باپ نے 10سالہ بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

حقیقی باپ نے 10سالہ بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا


بہاولپور (24 نیوز) عزتوں کا محافظ ہی عزت تار تار کرنے پراتر آیا۔ درندہ صفت باپ نے اپنی ہی دس سالہ بیٹی کی آبروریزی کردی۔ بچی کی ماں کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سنگدلی اورسفاکی سے بھر پور خبریں روز سامنے آتی ہیں مگر ایسی کہاں جسے سن کر ہی انسانیت شرما جائے۔ عام طور پر ایسی خبروں پر پردہ ڈال دیا جاتا ہے مگر ایسا کرنے سے اندر ہی اندر جرم پنپتا ہے اور حوّا کی بیٹیاں روز جیتی اور روز مرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زینب قتل کیس،  ملزم عمران نے بچیوں کو قتل کرنے کا طریقہ عدالت کو بتا دیا
 
24 نیوز کے مطابق بہاولپور میں دس سالہ بچی کی آبرو ریزی کرنے والا کوئی اور نہیں اس کا اپنا حقیقی باپ تھا۔

بچی کی ماں نے اس ظلم پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا اور پولیس کو اطلاع کر دی۔ ماں کی شکایت پر پولیس نے مطیع اللہ نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔