کراچی آرٹس کونسل میں تقسیم ہند سے قبل کی لازوال محبت کی بازگشت

کراچی آرٹس کونسل میں تقسیم ہند سے قبل کی لازوال محبت کی بازگشت


کراچی(24نیوز) آرٹس کونسل میں تقسیم ہند سے قبل کی لازوال محبت کی منفرد داستان سٹیج ڈرامے کی صورت میں پیش کی گئی۔ پیار کی یہ کہانی دو مختلف سیاسی نظریات رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کے درمیان تھی ان کا انجام کیا ہوتا ہے۔

یہ کہانی ہے ارٹس کونسل میں پیش کئے جانے والےساجد حسن اور داور محمود کے ٹھیٹر "ہوا کچھ یوں کے جس میں بچپن سے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا عینی اور راجا کی کی داستان محبت کو خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔

کہانی میں دلچسپ موڑ اس وقت آتا ہے جب۔ تقسیم ہند کے بعد راجہ پاکستان اور عینی ہندوستان کو ترجیح دیتی ہے۔ لیکن سرحدوں کی لکیر محبت ک مٹا نہیں پاتی۔

ڈرامے میں محبت کی اس لازوال داستان کے ہر پہلو ہر منظر کی دلکش انداز میں منظر کشی کی گئی ہے۔

منفرد محبت کی داستان پر مبنی یہ ڈرامہ 15 مارچ تک جاری رہے گا۔