فاروق ستار آئیں اور کنوینر کی سیٹ سنبھالیں: کنور نوید جمیل

فاروق ستار آئیں اور کنوینر کی سیٹ سنبھالیں: کنور نوید جمیل


کراچی ( 24 نیوز) متحدہ پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ فاروق ستار آئیں اور کنوینر کا سیٹ سنبھالیں۔

فاروق ستار کی پیش کش پر کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کی مشاورت سے 16 میں سے 4 نام فائنل کریں گے۔ کامران ٹیسوری پر جو اعتراض تھا وہ برقرار ہے۔

یوٹرن یا سیاسی دباوں یا پھرپارٹی کی بقاء  ڈاکٹر فاروق ستار کا ایک اور سیاسی کارڈ۔ 24نیوز نے خبرآنے سے پہلے ہی خبر دے دی اورتمام تر کہانی سے ناظرین کو آگاہ کیے رکھا۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار بولے سینیٹ الیکشن کی نشست کے معاملے پر رابطہ کمیٹی کو پیشکش کرتا ہوں۔

رابطہ کمیٹی ہمیں اراکین کے نام دیں۔ وہی ہمارے امیدوار ہوں گے دیگر امیدوار دستبردار ہوجائیں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے 18 فروری کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کو روکنے سے منع کیا ہے اور مجھے سربراہ تسلیم کیا ہے۔ جلد تنظیم میں نئی رابطہ کمیٹی کا انتخاب ہوگا۔

فاروق ستار نے بہادر آباد گروپ کا جنرل ورکرز اجلاس غیر قانونی قرار دیا۔ ساتھ ہی سرکاری وسائل اور مشینری استعمال کیے جانے کا الزام بھی لگایا۔ ادھر بہادر آباد گروپ کے خواجہ اظہار الحسن نے ڈاکٹر فاروق ستار کے اعلان کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے ایک بار پھر فاروق ستار کو بہادر آباد آنے کی دعوت دے دی ہے۔