محبت میں گرفتار ایک اورغیرملکی خاتون پاکستان پہنچ گئی

محبت میں گرفتار ایک اورغیرملکی خاتون پاکستان پہنچ گئی


ساہیوال(24 نیوز) محبت میں گرفتار ایک اورغیرملکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، ہنگری کی سبوتیمیا نےساہیوال کےشاہد کوجیون ساتھی بنالیا۔

محبت میں گرفتارایک اورغیرملکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، ہنگری سے تعلق رکھنے والی سبوتیمیا نے ساہیوال کےشاہد کو اپنا جیون ساتھی بنالیا۔شادی کی تقریب میں رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔دلہن نے پاکستان کا روایتی لباس زیب تن کیا۔ یورپ کی خاتون کو پنجابی منڈا بھا گیا سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی شادی میں تبدیل ۔ھنگری کی خاتون سبو تیمیا نے ساھیوال کے گجر کو جیون ساتھی چن لیا۔

ساھیوال میں فرید ٹاؤن کے رھائشی شاھد گجر کی دوستی سوشل میڈیا پر ھنگری کی شہری سبو تیمیا سے ہو گئی۔سبو تیمیا نے پنجابی کلچر اور پنجابی لوگوں سے انسیت کا اظہار کیا تو شاھد نے اسے شادی کی پیش کش کی جسے سبو تیمیا نے بخوشی قبول کرلیا اور آج دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ نکاح کی مختصر سی تقریب میں دولہا کے چند دوستوں نے شرکت کی۔دولہا اور دلہن کا منہ میٹھا کرایا۔

سبو تیمیا نے اس موقع پر پاکستانی لباس زیب تن کیا جبکہ دولہا نے روایتی پنجابی تہہ بند اور کھسہ پہنا ھوا تھا۔ دونوں نے بتایا کہ اس بات کا فیصلہ چند دن بعد کریں گے کہ دلہن نے پاکستان میں رہنا ھے یا دلہا ہنگری جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer