بھارتی انتہا پسندوں نے کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

بھارتی انتہا پسندوں نے کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا


ممبٗئی (24 نیوز) نوجوت سنگھ  کی مثبت سوچ انتہاپسندوں کونہ بھائی،میڈیاکاپلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرتھوپنے کی ضد، سابق کرکٹرکےانکار پر ٹویٹرپربھارتی انتہا پسندوں نے کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

پلواماواقعہ کاذمہ دار پاکستان کوقراردو۔سابق کرکٹرکےانکار پربھارتی انتہاپسند نوجوت سنگھ سدھوپرچڑھ دوڑے۔سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے پلواما حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی یہ کیا ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان کا نام لینے پر اصرار کیا تو سدھو نے جواب دیا کہ اس سے آگے کچھ کہنا ضروری ہے کیا؟ جس کےبعدبھارتی انتہاپسندوں نےٹویٹرپرکپل شرماشوکےبائیکاٹ کامطالبہ کردیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer