شہر اقتدار میں تیزی سے جرائم بڑھنے لگے

شہر اقتدار میں تیزی سے جرائم بڑھنے لگے


اسلام آباد( 24نیوز )اسلام آباد پولیس حکام کے جرائم پر قابو پانے کے دعوے مگر عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں،صرف ایک ہفتے کے دوران قتل،اقدام قتل،ڈکیتی چوری سمیت سنگین نوعیت کی 190 وارداتیں شہری لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،گاڑیوں اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔

قتل،اقدام قتل، ڈکیتی، اور چوری سمیت سنگین نوعیت کی 190 وارداتیں ہوئیں اوسط ایک ہفتے میں 170 سے 175 وارداتیں ہو رہی ہیں پولیس ریکارڈ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران قتل کی 2 جبکہ اقدام قتل کی 14 وارداتیں ہوئیں 8 مختلف تھانوں کی حدود میں سے 11 افراد کو اغواء کیا گیا اغواء ہونے والوں میں تین مرد 8 خواتین شامل ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی 5 اور چوری کی 24 وارداتوں میں شہری ایک کروڑ 63 لاکھ پندرہ ہزار روپے سے محروم ہو گئے جبکہ انہیں وارداتوں میں شہری پانچ قیمتی گاڑیوں اور 7 موٹر سائیکلوں سے بھی محروم ہو گئے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر کیپٹل میں جرائم پیشہ عناصر اس طرح بے لگام ہیں ملک بھر دیگر علاقوں صورتحال تو بہت تشویش ناک ہو گی حکومت کو اس پر نوٹس لینا چاہئے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer