قلندرز ،شاہوں سے ٹکرائیں گے،سلطان اتحاد توڑیں گے



دبئی( 24 نیوز )قلندرز ،شاہوں سے ٹکرائیں گے،سلطان اتحاد توڑیں گے ،پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل 4) میں آج بھی 2 مقابلے ہوں گے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جب کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندر ٹکرائیں گے۔

دونوں میچز دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس میں پہلا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا جب کہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے شروع ہوگا جب کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز رات 9 بجے مد مقابل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس سے برتری حاصل کی ہے۔پی ایس ایل 4 کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 2 پوائنٹس سے برتری حاصل کرلی ہے۔ 

اظہر تھراج

Senior Content Writer