کتے نےمالک کی گردن توڑدی

کتے نےمالک کی گردن توڑدی


بیجنگ(24نیوز)پالتوکتےنےمالک کو ہسپتال پہنچادیا،مالک جیسے ہی گھر پہنچاان کوایسالگاکہ کوئی بھاری چیز اوپر آگری اور وہ بے ہوش ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق چین میں ین صوبےہونان شہر یونگژو سے تعلق رکھنےوالے67سالہ لیو گزشتہ روز اپنے رشتہ داروں سے مل کر جیسے ہی گھر پہنچاان کوایسالگاکہ کوئی بھاری چیز اوپر آگری ہےاور وہ بے ہوش ہوگئے، لیو کے گھروالوں نے ہسپتال پہنچایا، ہوش میں آنے پر  لیو نے خیال کیا کہ ان کے اوپر گھر کی دیوار گرگئی لیکن بعد ازاں ان کوبتایاگیاکہ یہ سب ان کے پالتو کتے کی وجہ سے ہوا، جس نےاپنے مالک کودیکھ کردوسری منزل سے چھلانگ لگادی اور سیدھا اپنے مالک کےاوپر جاگرا۔

60پاؤنڈ کاکتااپنے مالک لیو کودیکھ کراتناخوش ہواکہ دوسری منزل سے چھلانگ لگادی، کتے کے گرنے سے لیو کی گردن کی ہڈی میں فیکچر ہوگیا، ہڈی کودرست کرنے کے لئے لیو کو سرجری کے عمل سے گزارناپڑا،لیوکاکہناتھاکہ وہ اپنی چوٹ کاالزام کتے کو نہیں دیتےتاہم وہ اس کوباندھ کررکھیں گے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER