والدکو سپیشل کارڈیک یونٹ میں منتقل کیاجائے: مریم نواز



 لاہور(24نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف جناح ہسپتال میں زیرعلاج مریم نواز سابق وزیراعظم کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق العزیز ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئےمریم نوازہسپتال پہنچ گئیں،ان کاکہناتھاکہ ظلم کی رات نےختم ہوناہے،انشااللہ حالات بہترہونگے، والد کو  سپیشل کارڈیک یونٹ میں منتقل کیاجائے،میڈیکل بورڈ کی سفارشات کےباوجود جس طرح ہسپتال لایاگیاشدید تحفظات ہیں، بورڈ کی سفارشات تھیں کہ نوازشریف کو کارڈیک ہسپتال میں لےجایاجائے،سفارشات کےبرخلاف جناح ہسپتال لےجایاگیا،جناح کےبجائے پی آئی سی لےجاناچاہیےتھا۔

علاوہ ازیں مریم نوازاپنے والد کیلئے گھر سے کھانابھی لیکرآئیں ،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بھی جناح ہسپتال پہنچے، اس موقع پر ان کاکہناتھاکہاللہ تعالی جلد بڑے بھائی کو صحت عطا فرمائیں گے، ہسپتال آیا ہوں ملکر بات کروں گا،پہلے ہی کہا تھا کہ ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلوں گا۔

شہبازشریف کی آمد سے ہسپتال کی سکیورٹی سخت کردی گئی اپوزیشن لیڈرکی ذاتی سکیورٹی بھی جناح ہسپتال پہنچی۔