روٹھی بیوی کو منانا مہنگا پڑگیا

 روٹھی بیوی کو منانا مہنگا پڑگیا


گجرات(24نیوز)گجرات میں بیوی کومنانےجانے والےشخص پر سسرالیوں نے دھاوا بول دیا،خنجروں کے وارکرکے داماد عتیق بٹ کو لہولہان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں بیوی کومنانےجانے والے شخص کو سسرالیوں نے شدید تشدد کانشانہ بناڈالا،والدین کے ہمراہ جانیوالے داماد پر سسرالیو ں نے خوب تشدد کیا، داماد عتیق بٹ کوخنجروں کےوار کرکےلہولہان کردیا،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کاکہناتھاکہ عتیق بٹ کی بیوی   نے اپنے شوہر سے علیحدہ مکان کامطالبہ کیاجس پر دونوں میاں بیوی میں بحث وتکرار بڑھ گئی اور نوبت یہاں تک پہنچ آئی کہ عتیق کی اہلیہ اپنے میکے چلی آئی، جیسے ہی عتیق بٹ اپنے والدین کے ہمراہ بیوی کو منانے آیاتو سسرالیوں نے اس کو دبوچ لیا اور خنجروں سے لہو لہان کردیا،

 متعلقہ تھانے نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہارکیا، بعد ازاں پولیس نے متاثرہ خاوند کو ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی دلائی۔ 

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER