تمام اختیارات بورڈ آف گورنرز کو منتقل،ملازمین سراپا احتجاج

تمام اختیارات بورڈ آف گورنرز کو منتقل،ملازمین سراپا احتجاج


اسلام آباد( 24نیوز )پمز آرڈننس کےتحت تمام اختیارات بورڈ آف گورنرز کو منتقل ہوگئے،ملازمین پھر سراپا احتجاج ،مطالبات کی منظوری تک احتجاج اور او پی ڈی کو2گھنٹے بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

حکومت کی جانب سے پمز آرڈننس لانے پر ملازمین سراپا احتجاج بن گئے، آرڈننس کے تحت پمز کے تمام اختیارات بورڈ آف گورنرز کو دے دئیے گئے ہیں پمز میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ اس آرڈیننس کو نہیں مانتے۔

پمز اسپتال میں میڈیکل اسٹاف کے احتجاج کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، مریضوں نے ڈاکٹرز کے احتجاج کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا 

اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پمز میں پچھلا احتجاج 32 دن جاری رہا تھا ۔میڈیکل اسٹاف کاکہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer