سٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار

سٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار


اسلام آباد( 24نیوز )سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کی خبریں بھی سٹاک مارکیٹ کی مندی ختم نا کر سکیں،ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک فیصد گر گیا،کاروبار 29 فیصد کم ہوا۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے دوران چار روز مندی رہی،ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 401 پوائنٹ کی کمی سے 40 ہزار 486 پر بند ہوا،ماہرین کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر کے برے نتائج کے باعث بھی ملکی سرمایہ کاروں نے پرافٹ ٹیکنگ کی، یا سائڈ لائن پر رہے، جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے خریداری میں اضافے کے باوجود شئیرز کی خریدوفروخت میں 29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اوسطا روزانہ 13 کروڑ 53 لاکھ شئیرز کا ہی کام ہوا،، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت بھی 88 ارب 51 کروڑ روپے کم ہو گئی، تاہم غیر ملکیوں کی خریداری بڑھنے کی وجہ سے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں ایک کروڑ 21 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer