صنعتی پیداوار بڑھنے کی بجائے کم ہونا شروع

 صنعتی پیداوار بڑھنے کی بجائے کم ہونا شروع


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان کی صنعتی پیداوار بڑھنے کی بجائے کم ہونا شروع ہو گئی، دسمبر کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے 10 فیصد کم رہی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر کے دوران فارما سیوٹیکل، فوڈ اور آٹو سیکٹر، پیٹرولیم مصنوعات،لوہے اور سٹیل کی پیداوار میں 24 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث مجموعی طور پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں گزشتہ سال سے 10.2 فیصد کم رہی، رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبر تک مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی مجموعی پیداوار میں بھی گزشتہ سال سے 1.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ سال پہلی ششماہی میں پیداوار میں ساڑھے چھ فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا، رواں مالی سال میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کا ٹارگٹ 8 فیصد رکھا گیا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اب تک کی صورتحال کے مطابق ہدف پوار ہونا تو ایک طرف پیداوار گزشتہ مالی سال کے برابر ہونا بھی مشکل نظر آ رہا ہے۔