میاں نواز شریف میڈیکل بورڈ سے مطمئن ہیں: سربراہ جناح ہسپتال

میاں نواز شریف میڈیکل بورڈ سے مطمئن ہیں: سربراہ جناح ہسپتال


لاہور(24نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ بنادیا گیاہےجبکہ جناح ہسپتال کے سربارہ ڈاکٹر تجمل عارف کے مطابق میاں نواز شریف تمام سہولیات سے مطمئن ہیں۔

بورڈ میں کارڈیالوجسٹ پروفیسر زبیر اکرم ، فزیشن پروفیسرعباس رضا، نفرالوجسٹ پروفیسر شفیق چیمہ اورسرجن پروفیسر شہزاد اویس شامل ہیں۔ اس سلسلے میں سربراہ جناح ہسپتال ڈاکٹرتجمل عارف کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کی طرف سے بہترین علاج کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوازشریف تمام سہولیات سے مطمئن ہیں۔

دوسری جانب قائدِحزبِ اختلاف شہبازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازنے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اورخیریت دریافت کی ہے۔مریم نواز ان کے لئے گھرسے کھانا بھی لائیں۔مریم نوازان کی عیادت کیلئے پہنچیں تو کارکنوں نے ان کی گاڑی پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں جبکہ شہبازشریف کی آمدپر کارکنوں نے خوب نعرے لگائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔