سدھوکی امن پسندی ہار گئی، دی کپل شرما شو سےآؤٹ

سدھوکی امن پسندی ہار گئی، دی کپل شرما شو سےآؤٹ


ممبئی(24 نیوز) سدھوکی امن پسندی ہار گئی، ہندو انتہاپسندی جیت گئی،سدھوکوکامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو سے نکال دیا گیا۔

 بھارت میں امن کی بات جرم بن گئی۔ نوجوت سنگھ سدھوکو پلواما حملے پربھارتی زبان نہ بولنا مہنگا پڑگیا،  پلواما حملے پر بیان دینے پر بھارتی سیاستدان اورکرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کامیڈی شو دی کپل شرما شو سے نکال دیا گیا۔ یاد رہےسدھو نے بیان دیا تھا کہ مٹھی بھر لوگوں کی وجہ سے آپ ایک پوری قوم کو کیسے مورد الزام ٹھہرا سکتے ہیں۔

اس تمام صورتحال میں ہندو انتہا پسندوں نے کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جس کے بعد ٹویٹر پر بائیکاٹ کپل شرما شو کی ایک مہم چل پڑی اور اب بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما شو سے نوجوت سنگھ سدھو کو نکال دیا گیا ہے۔نوجوت سنگھ سدھو کی جگہ اب بھارت کی معروف کامیڈین ارچنا پورن سنگھ کپل شرما شو کا حصہ ہوں گی۔