وزیر ریلوے شیخ رشید کے گارڈز کا صحافیوں پر تشدد

وزیر ریلوے شیخ رشید کے گارڈز کا صحافیوں پر تشدد


حیدر آباد(24نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید کے گارڈز اور پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

وزیرریلوے شیخ رشیدحیدرآبادکے تاجروں سے ملاقات کے لیے پہنچے توصحافیوں نے احتجاج کیا،شیخ رشید کے گارڈز اور پی ٹی آئی کارکنان نے پرامن صحافیوں پرتشددکرڈالا، کیمرہ مین اوررپورٹرزکوتھپڑ مارے اورلاتیں بھی ماریں، صحافیوں پر گاڑی بھی چڑھا دی۔

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جب معصوم صحافیوں پر ظلم ہوا ہو بلکہ اس سے قبل بھی قوم تک خبر پہنچانے والے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا جاتا رہا ہے۔ حال میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے گارڈز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر 2 صحافیوں پر تشدد کیا جس سے نجی ٹی وی کا ایک کیمرہ مین بے ہوش ہو گیا تھا۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔