کراچی، ایئرپورٹ پر مشتبہ شخص نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

کراچی، ایئرپورٹ پر مشتبہ شخص نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں


کراچی (24 نیوز) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں مشتبہ موٹرسائیکل سوار داخل ہوگیا، پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں تھا۔

پولیس کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مشتبہ شخص موٹر سائیکل سمیت لاؤنج میں داخل ہوگیا، مشتبہ شخص نشے کی حالت میں رانگ وے سے اندر داخل ہوا تھا، موٹر سائیکل سوار غیر مسلح تھا جبکہ اس کے پاس موٹر سائیکل چوری کی ہے،  ملزم کو تھانے منقل کردیا گیااور مزید تفتیش جاری ہے۔  ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل کے لاؤنج میں بائیک سمیت داخل والا شخص فرانس کا شہری ہے،  تلاشی کے دوران بائیک سوار سے فرانس کاویزہ لگا پاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔

مشتبہ شخص 2018میں فرانس سے پاکستان پہنچا تھا،  ملزم فرانس میں بھی کئی مرتبہ مارپیٹ کرچکا ہے،  گرفتار موٹرسائیکل سوار عادل رحمٰن نشے کا عادی ہے۔