چولستان جیپ ریلی کے دلچسپ مقابلے جاری

چولستان جیپ ریلی کے دلچسپ مقابلے جاری


بہاولپور (24 نیوز) چولستان جیپ ریلی پرقلعہ دراوڑکےمقام پرمیوزیکل نائٹ کااہتمام کیاگیا، جس میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوا۔

چولستان جیپ ریلی پر میوزیکل نائٹ نے جنگل میں منگل کردیا ، میوزیکل نائٹ میں علاقائی گلوکاروں نے آوازوں کا ایسا ٹڑکا لگایا کہ ماحول رنگین ہوگیا۔ میوزیکل نائٹ میں آنے والوں کے لئے آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا آتش بازی نے چولستان کے آسمان کو سترنگی بنا دیا۔ میوزیکل نائٹ پر مقامی گلوکاروں کے گیت اور آتش بازی سے آنے والے شائقین کے ایک ٹیکٹ میں دو مازے ہوگئے جس پر شائقین بھی خوش نظر آئے۔

میوزیکل نائٹ کے بعد جیپ ریلی کے سیاحوں نے صحرائے چولستان میں ٹینٹوں میں قیام کیا اور چولستان کی سرد رات کا بھی مزہ لیا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer