ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات،کوئٹہ میں پولیس اہلکار جاں بحق


اسلام آباد (24نیوز)  ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، کوئٹہ اورجعفرآباد میں گولیاں لگنے سے پولیس اہلکاراورماں بیٹا جاں بحق ہوگئے، لودھراں میں گھریلو جھگڑے پرشوہرنے بیوی کوگولی مارکرخود کشی کرلی، جھنگ میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کردم توڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے آج پھر افسوسناک خبر سامنے آئی، جہاں دہشت گردوں نے پھر پولیس کو نشانہ بنایا، رئیسانی روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

جعفر آباد میں تھانہ ہیڈ باغ کی حدود میں مسلح افراد نے گھرپرفائرنگ کرکے ماں اوربیٹے کوقتل کردیا، لودھراں میں شوہرنے بیوی کوگولی مارکرخودکشی کرلی، بیوی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جھنگ کے نواحی علاقے موچی والا کے گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، گوجرانوالہ میں ایف آئی اے حکام نے تین ٹریول ایجنٹ دھرلئے، ملزموں کے قبضہ سے متعدد پاسپورٹ اورائیرٹکٹس برآمد کرلی گئیں۔

سندھ یونیورسٹی جامشوروکے زیر اہتمام بی اے، بی ایس سی کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ نہ رک سکا، آج زوآلوجی کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا، کمرہ امتحان میں طلبہ موبائل فون کا کھلے عام استعمال کرتے رہے۔