فلم پہلے ہفتے بہت اچھی چلی، اگلے ہفتے زبردستی چلائی گئی:نواز شریف

فلم پہلے ہفتے بہت اچھی چلی، اگلے ہفتے زبردستی چلائی گئی:نواز شریف


اسلام آباد (24نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں 4 سے 5 ماہ رہ گئے اس کے باوجود حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا مقصد کیا ہے، حکومت مخالف تحریک چلانے والے انتظار کر لیں فیصلہ عوام کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مولانا صاحب خاص طور پر اس وقت کیوں کینیڈا سے آئے ہیں، اگر حکومت کے خلاف تحریک کے مقصد کی طرف ذہن دوڑائیں گے تو کئی سوالات کے جواب مل جائیں گے، نواز شریف نے کہا کہ حکومت کی مدت ختم ہونے میں چند ماہ رہ گئے، اس وقت تحریکوں کا کیا مقصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں نیب کیس میں کچھ نہیں، فلم پہلے ہفتے بہت اچھی چلی ، اگلے ہفتے زبردستی چلائی گئی۔

بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہوا قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق تھا، 500 ووٹ لینے والے کو وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا جس کی ضمانت خود ضبط ہونے جارہی تھی، یہ جمہوریت اور پاکستان کے ساتھ زیادتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جلد بلوچستان سے متعلق اجلاس بلا رہے ہیں اور بلوچ لیڈر شپ کو مدعو کریں گے اور حالیہ صورتحال کے اسباب پر غور کریں گے۔

ویڈیو دیکھیں :