تین سیاسی کزنز نامعلوم نجومیوں کی ٹیم بننے جارہے ہیں:مریم اورنگزیب


اسلام آباد (24نیوز) مریم اورنگزیب احتجاجی سیاست اور کنیٹر والوں پر برس پڑیں انہوں نے کہا کہ تین سیاسی کزنز نامعلوم نجومیوں کی اے بی سی ٹیم بننے جا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم اورنگزیب کنٹینر والوں پر برس پڑیں،انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین سیاسی کزنز نامعلوم نجومیوں کی ٹیم بننے جارہے ہیں، اُنہیں یقین ہوگیا کہ لوگ اُنہیں ووٹ نہیں دیتے،ملک میں جب سی پیک بن رہا تھا تو دو سیاسی کزنز کنٹینر بنا رہے تھے ،ملک میں جب میٹرو اور سڑکوں کا جال بچھ رہا تھا تو دوسری طرف کنٹینر بن رہا تھا۔

نوازشریف سے عوام کے بے لوث محبت آپ نے چکوال الیکشن میں دیکھ لی۔

ویڈیو دیکھیں: