چڑیا گھر اور سفاری پار ک کی بجلی بحال


کراچی(24نیوز)بالاخر جانوروں کو پانی مل ہی گیا، کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد بجلی بحال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک کی منقطع بجلی کو آج بحال کردیا گیا۔ چڑیا گھر اور سفاری پارک سمیت کے ایم سی کے 16 کنکشنز پر بجلی منقطع کی گئی تھی۔ کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق واجبات کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی پر کنکشنز کو عارضی طور پر بحال کیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے واضح کیا کہ  کے ایم سی کے37 کنکشنز پر 33 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہیں جو نوٹسز کے باوجود ادا نہیں کئے جارہے. 

دوسری جانب کے ایم سی نے موقف اپنایا کہ بجلی تقسیم کرنے والی کمپنی کو بھی 5ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ معاملات کو حل کرنے کے لئے مذاکرات جاری تھے ایسے میں بجلی منقطع کرنے کا جواز نہ تھا۔ تاہم دو اداروں کی لڑائی میں بے زبان جانور ایک دن تک بجلی منقطع ہونے سے پانی کی قلت پر پیاسے رہے۔