ملتان میں انفلوئنزا کے ہاتھوں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی

ملتان میں انفلوئنزا کے ہاتھوں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی


ملتان (24نیوز) 2مزید اموات کے بعد ملتان میں انفلوئنزا کے ہاتھوں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی، تاحال 33 مریض نشتر ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، ڈاکٹروں نے مریضوں کے لواحقین کو ہی موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف انفلوئنزا سے مریض مررہے ہیں تو دوسری جانب مریضوں کے لواحقین کو خود ڈاکٹر موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔ اٹنڈنٹ کو بغیر پراپر حفاظتی اقدامات کے مریض کے علاج پر مامور کیا جارہا ہے جبکہ ڈاکٹرز خوب آگاہ ہیں کہ یہ وائرس کس قدر خطرناک اور جان لیوا ہے۔

دوسری جانب 2 مزید افراد کی موت کے بعد گزشتہ 1 ماہ میں انفلوئنزا کے ہاتھوں جان بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہوگئی۔ نشتر ہسپتال میں اب بھی 33 مریض زیرعلاج ہیں۔ جن میں سے 17 میں ایچ ون این ون وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مریضوں کے لواحقین اور شہریوں نے ارباب اختیار سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔