سابق افسر کو کے ڈی اے میں اہم عہدے پر تعینات کردیا گیا

سابق افسر کو کے ڈی اے میں اہم عہدے پر تعینات کردیا گیا


کراچی(24نیوز)اندھیر نگری چوپٹ راج، زمینوں پر قبضے میں ملوث قرار دیئے گئے سابق افسر کو کے ڈی اے میں اہم عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں چائینہ کٹنگ زمینوں پرقبضے میں ملوث قراردیئے گئے، سابق کے ڈی افسر کو اہم عہدے پر تعینات کردیا گیا،جمیل بلوچ سے چائینہ کٹنگ کی تحقیقات کے بجائے، ڈی جی کے ڈٰی اے کوآرڈینیٹر تعینات کردیا گیا،،جمیل بلوچ کو کے ڈی اے کے دیگر اداروں سے تنازعات حل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے،گریڈ 18 کے افسر جمیل بلوچ 10 سال سے زائد عرصہ کے ڈی اے میں ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنٹ کے عہدے پر تعنیات رہے۔
کے ڈی اے نے سابق ڈائریکٹراسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سمیت دیگر سابق افسران کے خلاف چائنا کٹنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھااس سلسلے میں ،،وزیراعلی سندھ کو ارسال کردہ سمری میں سابق کے ڈی اے افسران کو کے ڈی اے زمینوں پر قبضہ کا زمہ دار قرار دیا گیا تھا۔