عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: خورشید شاہ


قصور (24نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی قصور میں زینب کے لواحقین سے اظہار تعزیت، اپوزیشن لیڈر پنجاب پولیس پر برس پڑے،ان کا کہنا تھا کہ  پولیس زینب قتل کیس میں ناکام ہوچکی ہے، کاغذوں کا پیٹ بھرنے کے لئے معصوم لوگوں کو پکڑا گیا .

تفصیلات کے مطابق مجھے کیوں نکالا سے لوگ پوچھتے ہیں کہ قاتل کیوں نہیں پکڑا، جہاں ایسے واقعات ہوں وہاں حکومتیں خود سے چلی گئیں حکومت کا فرض ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت کرے، معصوم بچوں کومارنے والے قاتل نہیں سفاک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے دو جانیں لیں کافی لوگوں کا زخمی کیا، بے قصور لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا،واقعہ پر سب والدین دکھی ہیں، ہر ماں اور باپ کو اپنے بچوں میں زینب دیکھائی دیتی ہے،قصور میں لگاتار 11 ایسے واقعات ہوئے اگر اس وقت ہی توجہ دی جاتی تو ایسے واقعات نہ ہوتے، پنجاب حکومت نے بے بسی اور لاچاری دیکھائی انہوں نے مزید کہا یہ میڈیا کا دور ہے واقعات ایہاں ہوتے ہیں اور  پوری دنیا تک چلے جاتے ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں: