لوک ورثہ میوزیم میں نئے مجسمے رکھنے کی افتتاحی تقریب منعقد

لوک ورثہ میوزیم میں نئے مجسمے رکھنے کی افتتاحی تقریب منعقد


اسلام آباد(24نیوز) لوک ورثہ میوزیم میں وفاق کی پہچان کے نام سے نئے مجسمے رکھنے کی افتتاحی تقریب ہوئی، تقریب میں سری لنکن ہائی کمشنر جے ناتھ سی پی کی خصوصی شرکت ، پاکستانی ثقافت کو خوب سراہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع لوک ورثہ کے میوزیم کے داخلی راستے پر وفاق کی پہچان کے نام سے نئے مجسمے رکھنے کی تقریب ہوئی جس میں لوک ورثہ کی چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر فوزیہ سعید اورسری لنکن ہائی کمشنر سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لوک فنکاروں نے ثقافتی رقص بھی پیش کیے جسے سری لنکن ہائی کمشنر جے ناتھ سی پی نے خوب سراہا۔

مجسمہ سازوں کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ لوگوں کو اپنے کلچر اور ثقافت کے تمام رنگ دکھا سکیں۔ میوزیم میں نئی لابی بنانے کا مقصد اپنی ثقافت کی ترویج اور اس سےآنے والی نسل کو روشناس کرانا ہے۔