ایس آئی یو کی کارروائی ,ایم کیوایم لندن کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا

ایس آئی یو کی کارروائی ,ایم کیوایم لندن کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا


کراچی(24نیوز) علاقہ منگھوپیر میں ایس آئی یو کی کارروائی ،ایم کیوایم لندن کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا،افغان کیمپ سے 14 سالہ لڑکےکی لاش برآمد،، لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منگھوپیر روڈ پر ایس آئی یو نے کی کارروائی کی جس کے دوران انتہائی مطلوب مبینہ ٹارگٹ کلر اقبال شامی کو گرفتارکرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اقبال شامی کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔جس کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے 2009 سے 2012 تک ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کی ہیں۔ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے دبئی فرار ہوگیا تھا جہاں ملازمت بھی کررہا تھا۔ملزم سےنائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔

دوسری جانب سپر ہائی وے افغان کیمپ سے ملنے والی 14 سالہ لڑکے کی لاش کی شناخت ہوگئی۔لڑکے کا نام برکت ہے۔جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔