ن لیگ سے بےوفائی کرنےوالوں نے عوامی میڈیٹ سے بے وفائی کی:نوازشریف


اسلام آباد(24نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کا کوئٹہ کی سیاسی صورتحال پر اظہار تشویش، ن لیگ نے اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیا، ن لیگ سے بےوفائی کرنےوالوں نے عوامی میڈیٹ سے بے وفائی کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت کے بعد پنجاب ہاوس پہنچے۔جہاں انھوں نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان محمود خان اچکزئی اور میر حاصل بزنجو اور سینیر ن لیگی رہنماوں نے ملک خصوصا بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر مشاورت اور حکمت عملی طے کی۔

ملاقات میں نواز شریف نے عبدالقدوس بزنجو کے وزیر اعلی بلوچستان بننے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ500 ووٹ لینے والے کو وزیر اعلی بلوچستان کس نے بنوایا؟ محمود خان اچکزئی نے جواب دیا کہ میاں صاحب بلوچستان میں آپکے اپنوں نے بے وفائی کی ہے۔ نوازشریف کا کہناتھا کہ 2013کے انتخابات کے بعد وزیراعلی بلوچستان کے لیے اپنے اتحادیوں کو ترجیح دی۔اقتدار کے کھیل کے ذریعے بلوچستان کی سیاست کو پھر آلودہ کردیا گیا ہے۔ بلوچستان میں مسلم لیگ ن سے بیوفائی کرنے والوں نے درحقیقت عوامی مینڈیٹ سے بیوفائی کی۔

نوازشریف نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں سیاسی انتشار سے سی پیک منصوبوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔پائیدار قومی ترقی کے لیے بلوچستان سمیت ملک میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی مشاورتی اجلاس بھی جلد ہوگا۔