سابق لیگی ایم این اے ناصر بیگ پیپلز پارٹی میں شامل

سابق لیگی ایم این اے ناصر بیگ پیپلز پارٹی میں شامل


لاہور (24نیوز) مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ناصر بیگ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ، ناصر بیگ پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما یوسف رضا گیلانی کے ساتھ پریس کانفرنس میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی لودھراں کا ٹکٹ ناصر بیگ کو دے گی جس کے بعد ناصر بیگ این اے 154 لودھراں سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے مد مقابل الیکشن لڑیں گے۔

یاد رہے کہ این اے 154 لودھراں کی نشست پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔