عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں: ناصر حسین شاہ

عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں: ناصر حسین شاہ


کراچی (24نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا  کہ حکومت گرانا نہیں چاہتے، باقرنجفی رپورٹ کے مطابق انصاف چاہتے ہیں، عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں ۔

تفصیلت کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے ن لیگ اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پر کڑی تنقید کی، وزیرِ اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت گرانا نہیں چاہتے، باقر نجفی کی رپورٹ کے مطابق انصاف چاہتے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں لائیو اسکلز بیسڈ ایجوکیشن دیں گے، جنسی تعلیم دینے کی اطلاعات میں صداقت نہیں ہے ، ناصر شاہ نے کہا کہ ہمیں عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔