دنیا کی ایسی کار جس میں72افراد سفر کرسکتے ہیں


لاہور(24نیوز)کار نہیں لیمو زین نہیں،مرسڈیز نہیں،ایسی گاڑی جس پر ایک نہیں دو نہیں بلکہ 72 لوگ سفر کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لوگ دور دراز کا سفر بسوں پر طے کرتے ہیں، یہ بسیں تیار کیسے کی جاتی ہیں، سجائی کیسے جاتی ہیں یہ ایک دلچسپ مرحلہ ہے،بس پرانی ہو یا نئی کاریگر اس کو پینٹ کرکے نئے رنگ میں ڈھالتے ہیں، یہ لوگ اپنی ورکشاپ میں مسافروں کیلئے ایسی بسیں تیار کرتے ہیں کہ جس میں مسافر کئی شہروں کا سفر کرتے ہیں، پینٹر کے مطابق ہر روٹ کی بس کا رنگ بھی مختلف ہی ہوتا ہے ۔
بسوں کے اند ر پہلے لوہے کے سانچوں میں لکڑی کے تختے فٹ کئے جاتے ہیں، پھر ان پر خوبصورت پوشش کی جاتی ہے، الیکٹریشن رنگ برنگی لائٹس کے ساتھ مسافروں کی تفریھ کیلئے ایل سی ڈی بھی لگاتے ہیں، ایسے ایسے ہارن لگائے جاتے ہیں جن کو سن کر مسافر دور سے اپنی بس کو پہچان لیتے ہیں۔
کاریگر بس پر مختلف اشیاءبھی اس کی آرائش کیلئے لگاتے ہیں جو ان کو دیدہ زیب بناتی ہیں ۔