ہماری تحریک جمہوریت کی بحالی کیلئے ہے: طاہر القادری

ہماری تحریک جمہوریت کی بحالی کیلئے ہے: طاہر القادری


لاہور (24نیوز) عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا کہ ہماری تحریک جمہوریت کی بحالی کیلئے ہے ،ان لوگوں کو استعفے دینا ہوں گے،کل کا احتجاج 12بجے شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاالقادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک جمہوریت کی بحالی کیلئے ہے، ان تمام لوگوں کو استعفے دینا ہوں گے، کل کا احتجاج 12بجے شروع ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن،قائدین اکٹھے ہونگے،احتجاج سے پوری قوم کو اہم پیغام جائے گا،کل ایک ہی کنٹینر اور ایک ہی اسٹیج ہو گا، ،آصف زرداری اور عمران خان ایک ہی اسٹیج پر خطاب کرینگے،آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل کیا جائے گا۔