سندھ اسمبلی کے اجلاس شراب کی غیر قانونی فروخت پر بحث چھڑ گئی


کراچی (24نیوز)  سندھ اسمبلی کے ایوان میں ایک بار پھر شراب کی گونج سنائی دی، ارکان نے وزیر ایکسائز پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پھر وقفہ سوالات کے دوران اراکین نے شراب کی غیر قانونی خرید وفروخت اور جعلی نمبرز پلیٹ پر وزیر ایکسائز کے سامنے سوالات کے انبار لگا دیئے، اسپیکر بھی اراکین اور صوبائی وزیر سے جملے بازی کرکے محظوظ ہونے لگے۔

ایوان میں ارکان کا گھیرا تنگ دیکھ کر صوبائی وزیر برائے ایکسائیز بھی بول پڑے اور ارکان کو کرارے جواب دیئے۔

اسپیکرنے صوبائی وزراء کی مخالفت پر تھر میں دو بھائیوں چندر اور دلیپ مھیشوری کے قتل کے خلاف مسلم لیگ فنکشنل کے نند کمار کی تحریک التوا خلاف ضابط قرار دیکرمسترد کردی ۔صوبائی وزیر داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ اس کیس کی وہ خود نگرانی کررہے ہیں قاتل جلد گرفتارہونگے  جبکہ ایوان نے پر اجلاس بیرٹ ھوگسن بین الاقوامی یونیورسٹی کراچی نجی ترمیمی بل اور ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔