مال روڈ احتجاج، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کل پیش ہونے کا حکم

مال روڈ احتجاج، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کل پیش ہونے کا حکم


لاہور(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں دھرنا روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت، عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے، حکومت سے مال پر احتجاج سے متعلق عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی گئی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دھرنا روکنے سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی،عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی کل صبح 9 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

حکومتی وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج، جلوسوں پر پابندی عائد کی ہے،ہم کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، احتجاج یا دھرنے کیلئے کوئی اور جگہ دی جاسکتی ہے۔عدالت نے کل 9بجے صبح تک کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے۔