کراچی: بچی سےمبینہ زیادتی کا ملزم رہا

کراچی: بچی سےمبینہ زیادتی کا ملزم رہا


کراچی (24نیوز) علاقہ لانڈھی ظفرٹاؤن میں بچی کے ساتھ زیادتی کےملزم سمیت 4 افرادکوگرفتارکرلیا گیا، ابراہیم حیدری میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزم عیدوکوشخصی ضمانت پرچھوڑدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ لانڈھی ظفر ٹاون میں رہنے والے بچی کے ساتھ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث مبینہ ملزم خالد حسین سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔۔پولیس کے مطابق مبینہ ملزم خالد حسین کو ڈی این اے ٹسٹ کرایا جا رہا ہے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ مبینہ ملزم کا ڈیٹا نادرا سے حاصل کیا جا رہا ہےجبکہ جیو فینسنگ بھی کرائی جا رہی ہے۔

 دوسری جانب ابراہیم حیدری میں بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے اسکول چوکیدار ملزم عیدو کو رہا کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کے اہلخانہ نے کسی قسم کی رپورٹ درج نہیں کروائی لہذا ملزم عیدو کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔