پی ٹی آئی نے عوامی تحریک کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا اعلان کر دیا


فیصل آباد (24 نیوز) تحریک انصاف نے لائحہ عمل طے کر لیا، پاکستان عوامی تحریک کی تحریک قصاص میں پی ٹی آئی شانہ بشانہ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین تحریک عمران خان نے فیصل آباد کے عہدیداروں کو ایک ایک سو کارکن لاہور لانے کی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف فیصل آباد نے بھی تحریک میں شرکت کیلئے لائحہ عمل طے کر لیا۔

جماعت کی جانب سے عوام تحریک کے احتجاج کو طاقت ور بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اعلان کرتے ہوئے فیصل آباد کے سٹیک ہولڈر عہدیداروں کو ایک ایک سو کارکن لاہور لانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کارکنان سکھے کی میں جمع ہوں گے جہاں سے کاروان کی شکل میں لاہور روانہ ہوں گے۔