پنجاب پولیس زینب قتل کیس میں ناکام ہوچکی ہے: خورشید شاہ


قصور(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پولیس زینب قتل کیس میں ناکام ہوچکی ہے۔ مجھے کیوں نکالا سے لوگ پوچھتے ہیں کہ قاتل کیوں نہیں پکڑا۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ قصورمیں گئے اورزینب کے لواحقین سے اظہارتعزیت کے بعدپنجاب پولیس پربرس پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس زینب قتل کیس میں ناکام ہوچکی ہے۔ کاغذوں کا پیٹ بھرنے کے لئے معصوم لوگوں کوپکڑاگیا۔ مجھے کیوں نکالا سے لوگ پوچھتے ہیں کہ قاتل کیوں نہیں پکڑا۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے زینب کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ زینب کے واقعہ پر سب والدین دکھی ہیں۔ حکومت کا فرض ہے کہ عوام کا تحفظ کرے۔ معصوم بچوں کومارنے والے قاتل نہیں سفاک ہیں۔