کراچی: ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی پرخودکش حملہ

کراچی: ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی پرخودکش حملہ


کراچی (24 نیوز) شہر قائد کے علاقہ ملیر میں ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی کو خود کش خودکش حملہ، بمبارنے گاڑی کےقریب خودکواڑالیا، جوابی فائرنگ میں دوحملہ آورہلاک ہوگئے۔

 کراچی میں ایس ایس پی ملیرراؤانوارکی گاڑی کونشانہ بنایا گیا،مگرخوش قسمتی سے وہ خودکش حملہ میں محفوظ رہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دوحملہ آورمارے گئے۔ واقعہ میں چار اہلکار زخمی ہوئے۔

کراچی کے حساس ترین علاقہ ملیر کینٹ گیٹ نمبر پانچ پر ایس ایس پی ملیر راو انوار کو نشانہ بنایا گیا۔ خودکش حملہ آروں نے ایس ایس پی ملیر راو انوار پر اس وقت حملہ کیا ،جب وہ اپنے فتر سے گھر واپس جارہے تھے۔ اس دوران راؤ انوار کی بکتر بند گاڑی سے خودکش حملہ آرو ٹکرایا اور خود کو اڑا لیا۔

حملہ کے نتیجے میں ایک حملہ آرو مارا گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک اور دہشت گرد جاں بحق ہوا۔ حملہ چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی ملیر نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ بکتربند گاڑی کے قریب خودکش حملہ اور پھر فائرنگ کی گئی، محافظوں کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔مارے گئے دہشت گردوں کے دیگر ساتھی بھی ہیں جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اور رینجرز دہشت گردوں کی تلاش کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے قافلہ پر حملہ کا وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راؤ انوار دفتر سے گھر جانے کے لیے گاڑی میں نکلے تو حملہ آور نے خود کو گاڑی کے قریب لا کر دھماکے سے اڑا لیا۔ تاہم پولیس افسر اس حملہ میں محفوظ رہے لیکن جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جس کی تلاش کے لیے سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

24 نیوز کے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بتایا کہ ان کی