"عشق آباد" میں پابندیوں کا سلسلہ سیاہ گاڑیوں تک پہنچ گیا


عشق آباد (24 نیوز) ترکمانستان کے دارالحکومت میں سڑکوں پر سیاہ یا گہرے رنگ کی گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گہرے رنگ کی گاڑی کو پولیس تحویل میں لے لے گی۔

ترکمانستان کے صدر " گربانگلی بیردی محمدوو " نے عشق آباد میں سیاہ اور دیگر گہرے رنگ کی گاڑیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ صدر کا خیال ہے کہ سفید رنگ خوش قسمتی کی نشانی ہے۔ لہذا شہر میں سفید یا پھر بالکل ہلکے رنگ کی گاڑیاں ہی چلائی جانی چاہئیں۔

اگر کوئی شہری عشق آباد میں گہرے رنگ کی گاڑی چلاتا ہوا پایا گیا تو پولیس اس گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لے گی۔ جس کے بعد گاڑی کے مالک کو ایک دستاویز پر دستخط کر کے پولیس کو یہ یقین دہانی کروانا ہوگی کہ وہ گاڑی کا رنگ تبدیل کروائے گا۔

واضح رہے کہ عشق آباد کو سفید سنگ مرمر کا شہر کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ سفید مرمر کی حامل عمارتوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔