"تبدیلی آ گئی ہے" پی ٹی آئی کی ویب سائٹ 'ہنٹر گجر' نے ہیک کر لی


کراچی(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی۔ ہیکرز نے اپنا نام ’ ہنٹر گجر ‘ ظاہر کیا اور لکھا ہے کہ تحریک انصاف میں تبدیلی آئے یا نہ آئے مگر ان کی ویب سائٹ میں تبدیلی آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا۔ کی ویب سائٹر پر ہیکرز نے اپنا نام ’ ہنٹر گجر ‘ بتایا ہے اور لکھا ہے کہ تحریک انصاف میں تبدیلی آئے یا نہ آئے مگر ان کی ویب سائٹ میں تبدیلی آ گئی۔ ہے۔

خیال رہے کہ عموماً پاکستانی اداروں اورسیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس پر بھارتی ہیکرز حملہ کرتے ہیں مگر تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر ہیکرز کے پیغام سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہی ہے۔