وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کے کراچی میں ڈیرے

وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کے کراچی میں ڈیرے


کراچی (24نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کراچی میں ڈیرے ڈال لیے،گورنرسندھ اور ایم کیوایم رہنماؤں سے ملاقات کی۔  ان کا کہنا ہے کہ صوبے کے سنجیدہ اورسیاسی لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔  کرپشن کا حساب لیاجائے توجمہوریت کوخطرہ ہو جاتا ہے.

وفاقی وزیر اطلاعات کے کراچی پہنچتے ہی سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی، فواد چودھری نے توپوں کا رخ مخالفین کی طرف کرتےہوئے کہا سنجیدہ لوگ سندھ میں تبدیلی چاہتے ہیں،نہیں جانتا کراچی آنے پر مخالفین کیوں گھبراہٹ کاشکارہیں۔

رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پرمیڈیاسے گفتگو میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ میں پولیس گردی ہورہی ہے،ہمارے ایم پی ایز پریشان ہیں،سیکریٹری اور آئی جی سے ایکشن لینے پربات کرؤں گا۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

وفاقی وزیراطلاعات نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے عارضی مرکز میں ملاقات کی، اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کراچی اور صوبے کی بڑی سیاسی قوت ہے جس کی صوبے میں اہمیت ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف اقدامات جاری رہیں گے، سندھ میں وفاقی حکومت یونیورسٹیاں بھی بنائے گی۔