ڈالر76روپے کا ہوگیا،جانئے کیسے ہوا؟

 ڈالر76روپے کا ہوگیا،جانئے کیسے ہوا؟


لندن(24نیوز) گوگل نے راتوں رات پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھا دی، گوگل سرچ انجن ڈالر اور یورو سمیت غیر ملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھانے لگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق گوگل سرچ انجن نے  ڈالر اور یورو سمیت غیر ملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھانے لگا اور پاکستان کرنسی کی قدر میں اضافہ ظاہر کیا،  میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو چند گھنٹوں بعد غلطی درست کرلی گئی،مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھلے 139 روپے ہی کیوں نہ ہو، مگر سرچ انجن میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 76 روپے 25 پیسے دکھائی گئی،گوگل کرنسی کنورٹر پر امارتی درہم 20 روپے 76 پیسے نظر آیا جبکہ گوگل کے مطابق ایک یورو 87 روپے 3 پیسے کا خریدا جاسکتا تھا۔

 گوگل نے اسی طرح ہر کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی شرح بڑھا دی، نومبر میں ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا، مگر گوگل نے ڈالر کی قدر میں کمی کے سب ریکارڈ توڑ ڈالے،  گوگل کے کرنسی کنورٹر پر پاکستانی روپے اور دیگر کرنسیوں کے شرح مبادلہ کے غلط نتائج پروگرامنگ کی غلطی کا نتیجہ ہوسکتے ہیں، لیکن یہ کارنامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے لوگ ضرور تجسس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

 

آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.90روپے اور قیمت فروخت 140.14روپے پر مستحکم ہے، اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.80روپے اورقیمت فروخت 139.20روپے پر مستحکم رہی ۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER