برطانوی وزیراعظم کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

برطانوی وزیراعظم کی کرسی خطرے میں پڑ گئی


لندن(24نیوز) تھریسامے حکومت کوبریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا،  ڈیل کے حق میں202مخالفت میں432ووٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابقبرطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کو تاریخی شکست ہوگئی، پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے انخلا کی مخالفت میں فیصلہ دے دیا، ڈیل کے حق میں 202 جبکہ مخالفت میں 432 ووٹ پڑے، 118 حکومتی ممبران نے بھی ڈیل کے خلاف ووٹ دیا، بریگزٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے رکن برطانوی پارلیمنٹ واجد خان کا کہنا  تھاکہ آج پارلیمنٹ میں تاریخی ووٹنگ ہوئی۔

پارلیمنٹ نے واضح کر دیا کہ تھریسامےکی ڈیل نامنظور ہے، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے، ارکان پارلیمنٹ نے بتا دیا ہے کہ بریگزٹ ڈیل منظور نہیں، برطانوی وزیراعظم کو اس شکست کے بعد مستعفی ہوجانا چاہیے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER