حکومت کیلئے ایک اور کڑا امتحان

حکومت کیلئے ایک اور کڑا امتحان


اسلام آباد(24نیوز)فوجی عدالتوں میں توسیع کے لئے حکومت کو ایک اور امتحان  کا سامناہے،سابق صدر آصف علی زرداری فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کرنے لئے حکومت کا ایک اور امتحان شروع ہونےوالا ہے،سابق صدر آصف علی زرداری فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے  پرحکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار ہیں، اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں ن لیگ کے علاوہ تمام جماعتوں نے توسیع کی مخالفت کی، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے، بی این پی مینگل اور اے این پی نے مخالفت کی،   مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں فوجی عدالتیں بنیں اب ہمارے پاس مخالفت کرنے کا جواز نہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ حالات بدل چکے ، مخصوص حالات سے باہر آنا چاہیے، بی این پی نمائندوں نے اختر مینگل کا دو ٹوک موقف بھی اپوزیشن جماعتوں کے سامنے رکھا،  اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت کو دو میں سے ایک کام کرنا چاہیے، ملکی عدالتی نظام کی ناکامی کا اعلان کرے، یا ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کا اعلان کر دے، اپوزیشن اگر آگے جا کر فوجی عدالتوں کی حمایت کرے تب بھی بی این پی مخالفت کرے گی۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور اختر مینگل کی تجویز پر ہی معاملہ اپوزیشن کمیٹی کے پاس بھیجا گیا، کمیٹی حکومتی رابطوں کے بعد فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے تجاویز دے گی،کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں اپوزیشن قیادت فیصلہ کرے گی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER