پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی انتقال کرگئے

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی انتقال کرگئے


لاہور( 24نیوز )اسمبلی اجلاس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہسپتال میں زیر علاج رکن اسمبلی جان کی بازی ہا رگئے۔

پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں شریک ملتان سے ایم پی اے مظہر عباس راں کو گزشتہ روزدل کا دورہ پڑا ،انہیں بروقت ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور ہسپتال میں دم توڑدیا۔

مظہر عباس راں پی ٹی آئی کے رہنما،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حلقہ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے،انہوں نے حالیہ عام انتخابات میں حلقہ پی پی 218سے کامیابی حاصل کی تھی،اس سے قبل بھی وہ ایم پی اے رہے،ان کے اچانک انتقال پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer