"اپوزیشن اتحاد کا کریڈٹ عمران خان کودینا چاہیے"



اسلام آباد(24نیوز) احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے راہنما خواجہ سعد رفیق کے راہداری ریمانڈ میں 21 جنوری تک کی توسیع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی زیرحراست میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، نیب حکام نے خواجہ سعد رفیق کو راہداری ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا ،  نیب ٹیم نے عدالت سے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی ، جس پر  عدالت نے خواجہ سعد رفیق کے راہداری ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع کردی ۔

صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد کا کریڈٹ عمران خان کودینا چاہیے انکی بچگانہ پالیسیوں کےباعث اتحاد وجود میں آیا ، ملک ٹھیک طریقے سے نہ چلانے پر حکومت کو ٹف ٹائم د یں گے، ان کا کہنا تھا کہپاکستان میں کبھی احتساب کے نام پر احتساب نہیں کیا گیا احتساب کے پورے نظام پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔

خواجہ سعد رفیق نے این آراو سے متعلق بیان کو احمقانہ قراردیتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں وزیراعظم این آراودینے کے قابل نہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER